17 جولائی 2012 - 19:30

بحرین کے انقلابی گروہ چودہ فروری اتحاد نے ملک میں مذاکرات کو آل خلیفہ کی جانب سے عوام کو فریب دینے کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔

ابنا: چودہ فروری اتحاد نامی انقلابی گروہ کے ترجمان عبدالروف الشائب نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ فریب پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے خود کو مخالفین کے ساتھ گفتگو کی حامی ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے حالانکہ اسکی تشدد آمیز پالیسیاں، عوام کی گرفتاریاں اور انہیں جسمانی ایذائيں پہنچانے کی کارروائياں بدستور جاری ہیں۔

عبدالرئوف الشائب نے مزید کہا کہ آل خلیفہ بحرین میں ایسے عالم میں جمہوریت کا دعوی کررہی ہے کہ جب وہ ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سے عوام کو کچل رہی ہے اور عالمی میڈیا کو بحرین میں عوامی تحریک کے بارے میں کسی طرح کی کوریج دینے کی اجازت نہیں دیتی۔

یاد رہے بحرین کے مظلوم عوام اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہے ہیں۔

.......

/169